ہوناور:29/ جنوری (ایس اؤنیوز) ہوناور آرٹی اؤ دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور کی آرٹی اؤ نے سال 2017دسمبرتک متعینہ حد سے زیادہ ٹیکس وصول کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے، اعدادو شمارات کے تحت معمول سے 50فی صد زائد ٹیکس وصول کرتے ہوئے 102.5فی صد تک پہنچنے کی بات کہی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں ہوناور کے آرٹی اؤ این جی ہتل مکی نے بتایا ہے کہ 3744سواریوں کی جانچ کرتے ہوئے 322سواریوں پر قانونی کارروائی کی گئی اور ان سے جرمانے کے طورپر 27،66،659روپئے وصول کئے گئے ہیں۔